سکھر سندھ۔۔۔۔ بیورو چیف۔۔سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔ دعا آن لاین ۔نیوز . . . پریہ کماری . . . کہاں سے شروع کروں دردکی داستان اگر یوں کہوں کے ہجر کی داستان اور یہ ہجر عجیب ہی
سکھر سندھ۔۔۔۔
بیورو چیف۔۔سید نصیر حسین زیدی۔۔۔۔
دعا آن لاین ۔نیوز
. . . پریہ کماری . . .
کہاں سے شروع کروں دردکی داستان اگر یوں کہوں کے ہجر کی داستان اور یہ ہجر عجیب ہی قسم کا ہے ایک چھوٹی سی معصوم بیٹی پریہ کماری کا جس کو اغواکرکے ،بدمعاشی کرکے،غنڈھ گردی کرکے, جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے وہ ہم سب کے سامنے ہے اور ہمیں نظر بھی آرہا ہے ۔
اگر نظر نہیں آرہا تو ہمارے محافظوں کو نظر نہیں آرہا۔
جو کے ایک المیا ہے۔😭
لگ بھگ چار سال ہونے کو ہیں صرف اور صرف آسروں اور دلاسوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں ملا!
اور وہ آسرے اور دلاسے بھی جب ہی ملتے ہیں جب سول سوسائٹی احتجاج کرے تو ورنہ تو پریہ کسی کو یاد بھی نہیں ہوتی ۔ سوائے اپنے تڑپتے ہوئے بےیارو مدد گار لاچار ماں اور باپ ۔۔ ماں باپ اپنے جگر کے ٹکڑے کو کیسے بھلا سکتے ہیں ۔
سول سوسائٹی کو ایک بار پھر سے متحرک ہونا چاہئے ۔
ایک دن اللہ پاک اور اللہ کے رسول ﷺ کو ہم سب نے جواب دینا ہے تو ہم لوگ کیا جواب دینگے کے ظلم و بربریت ہوتی رہی اور ہم لوگ خاموش رہے۔
پریہ کی طویل گمشدگی پر کئی سوالیہ نشان ابھر آئے ہیں لیکن کسی ایک سوالیہ نشان کا بھی ہمارے پاس جواب نہیں ۔ایس ایس پی سکھر امجد شیخ صاحب آپ ایک دبنگ آفیسر ہیں خداراہ مظلوموں کو انصاف فراہم کریں سر آپ یہ معجزہ کرنے پر قادر ہیں ۔
سر آپ کے پاس یہ ایک بہت اچھا موقع ہے کہ آپ ثابت کریں کے آپ مظلوموں کے حامی و ناصر ہیں۔