تھانہ شیرشاہ کی انویسٹیگیشن ٹیم نے تیکنیکی بنیادوں پر کاروائی میں 03 روز قبل بریانی سینٹر میں نوجوان کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیا *ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی*
گرفتار ملزم محمد علی ولد نور احمد نے 03 روز قبل اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر معمولی تلخ کلامی پر واہ اسٹوڈنٹ بریانی کچن شیرشاہ میں کام کرنے والے شخص راشد کو قتل کردیا تھا *ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 184/2024 بجرم دفعہ 302/34 ت پ تھانہ شیرشاہ میں درج کیا گیا تھا
ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لئے تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے SIO تھانہ شیرشاہ کی سربراہی میں تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کر کے مرکزی ملزم محمد علی ولد نور احمد کو گرفتار کیا *ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی*
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔