132

شورکوٹ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی طرف سے ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس ایگزیکٹو ممبر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے ہسپتال کے لئے 1 عدد مزید الیکٹریکل واٹر کولر عطیہ کیا جسکا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر اظہر حسنین میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سروسز یونٹ شورکوٹ نے کیا

شورکوٹ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شورکوٹ کی طرف سے ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس ایگزیکٹو ممبر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے ہسپتال کے لئے 1 عدد مزید الیکٹریکل واٹر کولر عطیہ کیا جسکا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر اظہر حسنین میڈیکل سپرنٹینڈنٹ اور سہیل آرتھر اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل سوشل سروسز یونٹ شورکوٹ نے کیا ،اس سے پہلے بھی مارچ 2024 میں چوہدری محمد ادریس نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے 1 واٹر کولر ہسپتال کو عطیہ کیا تھا ،اس موقع پر ڈاکٹر اظہر حسنین میڈیکل سپرنٹینڈنٹ نے کہا کہ پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ہر موقع پر ہسپتال کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور نیکی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے اس میں چاہے غریب اور مستحق مریضوں کے لئے ادویات کی فراہمی ہو یا ہسپتال کے ساتھ تعاون کی ضرورت ہو ،چوہدری محمد ادریس ایگزیکٹو ممبر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی نے کہا سوسائٹی اسی طرح ہسپتال کے ساتھ تعاون کرتی رہے گی اور شورکوٹ کے غریب اور مستحق مریضوں کو ادویات کی فراہمی جاری رکھے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں