6

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان جنیوا کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، میگھواڑ برادری کو پلاٹس واپس ملنے کے روشن امکانات

انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان جنیوا کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، میگھواڑ برادری کو پلاٹس واپس ملنے کے روشن امکانات
ڈگری: انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان جنیوا اور دیگر سماجی و انسانی حقوق کی تنظیموں کی مسلسل جدوجہد اور کاوشوں کے نتیجے میں میگھواڑ برادری کے متاثرہ خاندانوں کو ان کے پلاٹس واپس ملنے کے واضح امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور متعلقہ حکام کی جانب سے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے باعث متاثرہ خاندانوں میں امید کی نئی کرن جاگ اٹھی ہے۔
اس سلسلے میں انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان جنیوا کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مظلوم اور بے گھر خاندانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھی جائے گی اور کسی بھی متاثرہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔
علاقے کے بااثر شخصیت میر صاحب کی جانب سے بھی متاثرہ میگھواڑ خاندانوں کے منہدم کیے گئے مکانات دوبارہ تعمیر کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جس پر متاثرین نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔
متاثرہ خاندانوں نے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان جنیوا، سماجی کارکنوں اور دیگر معاون شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی انہیں ان کے جائز حقوق مکمل طور پر واپس مل جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں