تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون اباد میں ڈیجیٹل ایکسرا مشینری کا افتتاح
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون اباد میں ڈیجیٹل ایکسرا مشینری کا افتتاح
ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی نے، باؤ لیاقت علی، اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد عبدالحفیظ باجوہ اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون اباد کے ہمراہ ڈیجیٹل ایکسرا مشینری کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری غلام مرتضی نے کہا کہ صحت کی معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم ٹی ایچ کیو ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں, اس سلسلے میں میری خدمات ہمہ وقت عوام اور ہسپتال کے انتظامیہ کے لیے دستیاب ہیں۔ انہوں نے ڈائلسز وارڈ کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر چوہدری طاہر مسعود بوٹا، میاں شکیل احمد، محمد طاہر توگیروی، چوہدری ہارون الرشید اور اسد چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔