October 28, 2026

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدراباد سیکرٹری بورڈ چیئرمین بورڈ کی طرف سے آفس کے وہ ملازمین جو بار بار اپنے فرائض کی انجام دیہی پر غفلت برت رہے ہیں ان عناصر کے لیے فائنل وارننگ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے

IMG-20241214-WA0177

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حیدراباد
سیکرٹری بورڈ چیئرمین بورڈ کی طرف سے آفس کے وہ ملازمین جو بار بار اپنے فرائض کی انجام دیہی پر غفلت برت رہے ہیں ان عناصر کے لیے فائنل وارننگ لیٹر جاری کر دیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق مینجر ائی ٹی جن کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ وہ سیاسی اثر و رسوخ کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے انتہائی حساس ائی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں غیر ذمہ دارانہ طور پر کام کو لے کر چل رہے ہیں
ائی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں ہزاروں طلبہ و طالبات کے پکے سرٹیفیکیٹ تعطل کا شکار ہیں جبکہ بورڈ آفس کا تمام تر ریکارڈز ڈیجیٹلائز کرنے کا کام بھی انتہائی سست روی کا شکار ہے
ذرائع کے مطابق متعدد شکایات موصول ہونے کے بعد سیکرٹری بورڈ کنٹرولر بورڈ کی طرف سے کئی بار شو کاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن کو ائی ٹی مینجر نے سنجیدہ نہیں لیا جس کے بعد فائنل وارننگ لیٹر جاری کرتے ہوئے ائی ٹی مینیجر سمیت ایسے تمام ملازمین جو اپنے فرائض سے کوتاہی برت رہے ہیں ان کو 48 گھنٹے میں جواب دینے کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر ان تمام عناصر کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔