October 28, 2026

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس۔

20241212_165831

:-

• آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی انتظامات سے متعلق جائزہ اجلاس۔

• سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی،ایس ایس پیز ضلع ساؤتھ، سٹی،اے آئی جیز، آپریشنز،ایڈمن نے بالمشافہ جبکہ زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز ضلعی ایس ایس پیز نے ذریعہ وڈیولنک شرکت کی۔

• 16 دسمبر سے صوبے میں شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن

• تمام ایس ایس پیز، پولیو مہم کی سیکیورٹی ڈپلائمنٹ سمیت انکی نگرانی اور سپرویژن بذات خود کرینگے۔آئی جی سندھ کی ہدایت

• پولیس ڈپلائمنٹ اور سیکورٹی کے دیگر مسائل سے ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطوں کو یقینی بنائیں گے ۔آئی جی سندھ

• کچہ کے چند علاقوں میں پولیو ٹیموں کی رسائی اور پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری خاندان کوقائل کرنے میں متعلقہ پولیس اپنے کردار کو یقینی بنائیں۔ آئی جی سندھ

• تمام ضلعی ایس ایس پیز متعلقہ افسران اور ضلعی انتظامیہ سے شیڈول اجلاس ترتیب دیں ۔آئی جی سندھ

• درکار اضافی نفری کے لیئے ہیڈکوارٹر سے مدد لی جائے۔ آئی جی سندھ

• ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کی پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں موجودگی انتہائی مؤثر ثابت ہوگی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی

• تمام افسران نفری کی موجودگی،تعیناتی اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کو یقینی گے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی