October 28, 2026

اسرائیلی ائیر فورس نے اب سے چند گھنٹے قبل حمص میں شام کے اسکڈ میزائل کے ایک بہت بڑے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے جو شام کے ہتھیاروں کی تیاری کی بنیاد ہے

20241213_184516

اسرائیلی ائیر فورس نے اب سے چند گھنٹے قبل حمص میں شام کے اسکڈ میزائل کے ایک بہت بڑے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے جو شام کے ہتھیاروں کی تیاری کی بنیاد ہے
شام میں اسٹریٹجک ہتھیاروں کو ختم کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کے آپریشن کو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے

حالیہ دنوں میں اسرائیلی فضائیہ نے شام کے اسٹریٹجک ہتھیاروں کے خلاف ایک بہت بڑا حملہ کیا ہے جس سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 90 فیصد سے زیادہ میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا ہے اور ملک کے فضائی دفاعی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے
ان حملوں سے مشرق وسطیٰ کے ایک طاقتور ترین فضائی دفاع کو خاصا نقصان پہنچا ہے جو خطے میں برتری کو یقینی بنانے میں اسرائیلی فضائیہ کے لیے ایک چیلنج تھی
یہ بات اسرائیلی فوج کی پریس سروس نے اپنے ایک بیان میں کہی ہے
واضح رہے کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے اور مجاھدین کے کنٹرول کے بعد اسرائیل نے
شامی فضائیہ کے اڈوں اور اہم پیداواری اور ذخیرہ کرنے کی تنصیبات پر بھی حملے کئے ہیں جس میں حمص کے علاقے میں ایک اسٹریٹجک تنصیب بھی شامل ہے جو اسکڈ میزائلوں کی تیاری میں شامل ہے اور یہ ملک کی دفاعی صنعت میں بنیادی ڈھانچے کے اہم حیثیت تھی
اس وقت اسرائیل نے دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا فضائی آپریشن شام میں شروع کیا ہوا ہے تاکہ آنے والی حکومت ان ہتھیاروں سے اسرائیل کے لئے خطرہ نا بن سکے جب 53 سالہ بعث پارٹی میں جب یہ ہتھیار بنائے گئے تب کبھی اسرائیل کو خطرہ محسوس نا ہوا تھا
#قصوریات