October 28, 2026

تھانہ میراں پور پولیس کی کاروائی۔100 لیٹر دیسی شراب ،لاہن اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد۔2 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔

IMG-20241213-WA0307

تھانہ میراں پور پولیس کی کاروائی۔100 لیٹر دیسی شراب ،لاہن اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد۔2 جرائم پیشہ عناصر گرفتار۔

میلسی(محمدمختارسولگی) ڈی پی او وہاڑی کے جرائم سے پاک وہاڑی کے وژن کی روشنی میں پولیس تھانہ میراں پور کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 2 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان عدنان اور فدا کے قبضے سے 100 لیٹر دیسی شراب ، لاہن اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے ۔کاروائیوں میں ایس ایچ او میراں پور زعیم برلاس اور دیگر ٹیم نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او زعیم برلاس کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری ہے۔ برآمد شدہ شراب نیو ائیر نائٹ کیلئے سپلائی کی جارہی تھی ، نیوائیر نائٹ پر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہلڑ بازی ،ہوائی فائرنگ اور شراب نوشی کی صورت میں سخت قانونی عمل میں لائی جائے گی۔