October 28, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)فوڈ اتھارٹی غائب عوام بیماریوں میں مبتلا شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں فرضی کاروائی کی اور چلے گئے گاؤں سے دودھ لانے والے دودھ فروش ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ لاتے ہیں

20241212_165831

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)فوڈ اتھارٹی غائب عوام بیماریوں میں مبتلا شکایت کے باوجود کوئی شنوائی نہیں فرضی کاروائی کی اور چلے گئے گاؤں سے دودھ لانے والے دودھ فروش ملاوٹ شدہ مضر صحت دودھ لاتے ہیں اور دکانوں پر ڈالتے ہیں جن کے استعمال سے بچے بوڑھے بیماریوں میں مبتلا ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق شہرمیں ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے اور وہ بھی مہنگے داموں عوام ملاوٹ شدہ دودھ پی کر بیماری میں مبتلا ہو گئی ہے متعدد بار حالت غیر ہونے پر اسپتال میں داخل ہو جاتے ہیں مگر کوئی سننے والا نہیں ہے طارق موچی۔ابرار۔اسد اعوان۔راشد رندواھا۔مغل ۔نعیم وغیرہ نے میڈیا کو بتایا کہ بھت دفعہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کو درخواستیں دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اگر آتے ہیں فرضی کاروائی ڈالتے ہیں اور چلے جاتے ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی کے ملازم گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں محکمہ فوڈ اتھارٹی سے قبل محکمہ صحت والے کاروائی کرتے تھے کچھ حالات بھتر تھے مگر اب ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی پنجاب حکومت نوٹس لے