October 28, 2026

*شہری تصدیقی کوڈز شیئر نہ کریں، واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے، ایف آئی اے*

20241212_165831

*شہری تصدیقی کوڈز شیئر نہ کریں، واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے، ایف آئی اے*

*غیر متعلقہ لوگوں کو کوڈ شیئر ہوتے ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے، ایف آئی اے کی عوام سے محتاط رہنے کی اپیل*

کراچی: ایف آئی اے نے خبردار کیا ہے کہ شہری تصدیقی کوڈز کا اشتراک کسی بھی فرد سے نہ کریں، دھوکہ دہی میں ملوث عناصر مختلف اداروں سے تعلق ظاہر کرکے عوام کو نشانہ بنارہے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق واٹس پر دھوکہ دہی میں ملوث عناصر اپنا تعلق ہائیر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور پاکستان انجینئرنگ کونسل سے ظاہر کرکے شہروں سے بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز رابطہ کررہے ہیں۔

یہ عناصرخود کو اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہلکار بن کر عوام کو نشانہ بنارہے ہیں،کسی بھی شہری کو ورغلانے کے لیے ڈگری کی تصدیق کرنے اور کوڈ بھیجنے کا اصرار کرتے ہیں، ان غیر متعلقہ لوگوں کو کوڈ شئیر ہوتے ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے،پھر ہیک شدہ نمبرز کے قریبی افراد کے ساتھ دھوکہ دہی کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔

ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ایسی صورتحال میں عوام محتاط رہیں اور کسی غیر معمولی صورتحال میں سائبرکرائم ونگ کواطلاع دیں۔