October 28, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) اوور چارجنگ اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے حفیظ باجوہ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرعبدالوحید باجوہ نے سکریٹری

20241209_165410

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) اوور چارجنگ اور مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے حفیظ باجوہ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرعبدالوحید باجوہ نے سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران سعود فاروق خان چغتائی رہنما مسلم لیگ ن آفتاب چیتا رامے صحافی سید نوید شاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر سنی زاہد حسین انجم سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحصیل بھر میں اشیاءخوردونوش و دیگر روزمرہ کی اشیاءکی قیمتوں کو چیک کرنے اوورچارجنگ کو کنٹرول کرنے اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں اور اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔تاکہ عام شہریوں کو خوردنوش اشیا گورنمنٹ آف پنجاب کے مقررکردہ ریٹس پر فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ گراں فروشی اور اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔