October 28, 2026

ریشنالائزیشن کا طبل بجنے کو تیار ۔ سب سے پہلے مڈل سکولز میں تعینات ایس۔ایس۔ٹی ہیڈ ٹیچرز کو فوری طور پر ہائی سکولز میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل۔

20241209_165410

ریشنالائزیشن کا طبل بجنے کو تیار ۔
سب سے پہلے مڈل سکولز میں تعینات ایس۔ایس۔ٹی ہیڈ ٹیچرز کو فوری طور پر ہائی سکولز میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل۔

مڈل سکولز کے ایس۔ایس۔ٹی ہیڈ ٹیچرز کو ہائی سکولز میں فوری تعینات کرنے کیلئے
سی۔ای۔اوز کو احکامات جاری

اسکے فوری بعد ان ایس۔ایس۔ٹی اساتذہ کی ان ہائی سکولز سے ریشنالائزیشن کی جائے گی جہاں سٹوڈنٹس کم اور اساتذہ زیادہ ہیں
اور انکو ایسے ہائی سکولز میں بھیجا جائے گا جہاں اساتذہ کم اور سٹوڈنٹس زیادہ ہیں۔

اسکے فوری بعد مڈل اور پرائمری سکولز سے ان اساتذہ کی ریشنالائزیشن ہو گی
جن پرائمری اور مڈل سکولز میں سٹوڈنٹس کی تعداد کم ہے اور اساتذہ زیادہ ہیں اور ان سکولز کے اساتذہ کو ایسے پرائمری اور ایلیمنٹری سکولز میں تعینات کیا جائے گا جہاں سٹوڈنٹس زیادہ اور اساتذہ کم ہیں۔

ریشنالائزیشن کے تمام اختیار تمام اضلاع کے سی۔ای۔اوز کو منتقل کر دئیے گئے
اور یہ عمل سردیوں کی چھٹیوں میں مکمل کرنے کا حکم

پرائمری، ایلیمنٹری اور ہائی سکولز میں انچارج ہیڈ ٹیچرز کی جگہ مستقل ہیڈ ٹیچرز تعینات کرنے کا فیصلہ تاہم ان کی تعیناتی کی پالیسی پر مشاورت جاری ہے
ان سروس اساتذہ ٹیسٹ اور انٹرویو دیکر ہیڈ شپ کیلئے اپلائی کرنے کے اہل ہونگے اور انکو اچھا الاونس بھی دیا جائے گا۔