99

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )جمعیت علماءاسلام کے مرکزی معاون ناظم انتخاب علامہ ناصر محمود سومرو نے کہا ہے کہ بجلی گیس پیٹرول اور مہنگائی نے پاکستان کی عوام کا جینا محال کردیا ہے موجودہ بجٹ میں بھی پاکستان کی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا نئے ٹیکس نے پاکستان کی عوام اور

سکھر( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )جمعیت علماءاسلام کے مرکزی معاون ناظم انتخاب علامہ ناصر محمود سومرو نے کہا ہے کہ بجلی گیس پیٹرول اور مہنگائی نے پاکستان کی عوام کا جینا محال کردیا ہے موجودہ بجٹ میں بھی پاکستان کی عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا نئے ٹیکس نے پاکستان کی عوام اور تاجروں کی کمرتوڑڈالی ہے دھاندلی کی بنیاد پر بنائی گئی حکومت کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہیںجمعیت علماءاسلام ہر محاز پر عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کریگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت علماءاسلام ضلع سکھر کے زیر اہتمام مختلف علاقوں میں رکن سازی مہم کے سلسلے میںلگائے جانے والے کیمپوں کے دورے کے موقع پر کارکنان سے خطاب کے دوران کیا ، دورے کے دوران ان کے ہمراہ صوبائی ناظم انتخاب مولانا محمد صالح انڈھڑ، صوبائی معاون ناظم انتخاب حافظ عبد الحمید مہر ،ضلعی ناظم انتخاب مولانا علی اکبر عباسی و دیگر موجود تھے ، کیمپوں کے دورے کے دوران کارکنان و اجتماعات سے خطاب کے دوران جمعیت علماءاسلام کے مرکزی معاون ناظم انتخاب علامہ ناصر محمود سومرو ،صوبائی ناظم انتخاب مولانا محمد صالح انڈھڑو دیگر کا کہنا تھا کہ جمعیت علماءاسلام جعلی حکومت اور جعلی اسمبلیوں کو تسلیم نہیں کرتی پاکستان کے امن سلامتی خوشحالی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حقوق کی جدوجھد کرتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں