October 28, 2026

سکھر ۔۔۔ بیورو چیف ۔۔ سید نصیر حسین زیدی دعا آن لاین نیوز بشار الاسد اور اس کے باپ حافظ الاسد نے اپس میں مل کر شام پر تقریبا 60 سال حکومت کی ہے۔۔۔

20241204_202422

سکھر ۔۔۔
بیورو چیف ۔۔
سید نصیر حسین زیدی
دعا آن لاین نیوز
بشار الاسد اور اس کے باپ حافظ الاسد نے اپس میں مل کر شام پر تقریبا 60 سال حکومت کی ہے۔۔۔
مگر انہوں نے ملک شام کو کیا دیا؟
ایک سیکولر اور لادین نظام، اللہ اور اس کے رسول سے بغاوت، شام کے مسلمانوں پر شدید ظلم اور ستم، شریعت اور احکام الہی سے نفرت، زنا بدکاری اور فحاشی۔۔۔۔

60 سال بہت عرصہ ہوتا ہے۔۔ یہ باپ بیٹا اب اللہ سے شکایت نہیں کر سکتے کہ ہمیں موقع نہیں ملا۔۔۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ کفر پر راضی تھے اور کفر پر ہی مریں گے۔۔۔

وقت کے فرعونوں کے ساتھ یہی مسئلہ ہوتا ہے۔۔ وہ سمجھتے ہیں وہ ہمیشہ حکومت کرتے رہیں گے۔۔ اور انہیں کبھی زوال نہیں ائے گا۔۔ اس لیے وہ بے تحاشہ ظلم کرتے ہیں بے شرمی کے ساتھ۔۔۔

مصر کے بعد شام عرب دنیا کا سب سے طاقتور ملک تھا۔۔ لیکن بشار الاسد اور اس کے باپ نے اس طاقت کو فلسطین ازاد کرانے کے بجائے اپنی ہی قوم پر ظلم اور ستم کرنے میں اور دہشت گردی کے لیے استعمال کیا۔۔

اپ کو معلوم ہے کہ ایک زمانے میں پاکستان میں ساری پیپلز پارٹی کی دہشتگردی حافظ الاسد کی مدد سے کی جاتی تھی۔۔۔ الذلفقار دہشت گرد تنظیم کا مرکز دمشق میں تھا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کے جہاز اغوا کر کے دمشق لے جایا جاتے۔۔۔ اور پاکستان سے پیپلز پارٹی کے دہشت گردوں کو جیلوں سے نکال کر دمشق ہی بھیجا جاتا۔۔۔

حالانکہ پاکستان نے ہمیشہ ملک شام کی مدد کی جب وہ مشکل میں ایا اسرائیل کے خلاف۔۔ 1967 کی جنگ میں بھی اور 74 میں بھی۔۔ مگر جنرل ضیاء الحق کے دور میں پاکستان میں ہونے والی ساری دہشتگردی کے پیچھے بشار الاسد کا باپ تھا۔ اور معمر قذافی اور صدام حسین۔۔۔

پاکستان سے دشمنی نہیں کرنی چاہیے۔۔۔ انجام بہت برا ہوتا ہے۔۔
بڑے بڑے ظالم حکمران پاکستان سے دشمنی کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔۔۔ اندرا گاندھی، شیخ مجیب، بھٹو، صدام حسین، معمر قذافی اور اب حافظ الحسد کا بیٹا بشار الاسد۔۔ اللہ کے ہاں دیر ہو جاتی ہے اندھیر نہیں۔۔۔

اب نظر ارہا ہے کہ ایران کے لیے بھی بہت سخت وقت شروع ہونے والا ہے۔۔۔ مشرق وسطی میں ان کے تمام اثاثے تباہ ہو چکے ہیں۔۔۔ بہت زیادہ ہوشیار بننے کا یہی نقصان ہوتا ہے۔۔۔

لگتا یہی ہے کہ اسد خاندان کی رسی اب کھینچ دی گئی ہے۔۔۔ 60 سال بہت ظلم کر لیے انہوں نے۔۔۔ اب باقی مسلمان ملکوں کے حکمران اپنی خیر منائیں۔۔۔۔ باری باری سب کے ساتھ ہوگا یہ۔