October 29, 2026

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور بیوروکریسی کی جانب سے خواہ کتنے ہی خوشنما، ہمدردی کے میٹھے الفاظ استعمال کیے جائیں اور کہیں کہ ہم تو مدارس کو مرکزی دھارے میں لاکر طلبہ کو روزگار دینا چاہتے ہیں،

IMG-20241208-WA0684

عالموں، فاضلوں کو مختلف شعبوں میں کھپانا چاہتے ہیں، یہ گڑ میں وہ میٹھا زہر ہے جسے دیکر آپ درحقیقیت مدارس کا قتل عام کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم نے فرمایا کہ اللہ سے عافیت مانگا کرو، دشمن کا سامنا کرنے کی خواہش نہ کیا کرو، لیکن اگر سامنا ہوجائے تو پھر ڈٹ جائو، اب سامنا ہوچکا ہے تو ہم ڈٹے رہیں گے۔