October 29, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج نورپورتھل پروفیسر عبدالغفور ملک کو بوجہ حسن کارکردگی ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی طرف سے تعریفی سند کی عطائیگی ، عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک

IMG-20241208-WA0239

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج نورپورتھل پروفیسر عبدالغفور ملک کو بوجہ حسن کارکردگی ڈی پی آئی کالجز پنجاب کی طرف سے تعریفی سند کی عطائیگی ، عوامی ، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک کا شمار نامور ماہرین تعلیم میں ہوتاہے ۔گورنمنٹ گریجویٹ کالج نورپور تھل کا بطور پرنسپل چارج سنبھالتے ہی انہوں نے ادارہ ہذا کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ بھرپور اقدامات کیے ۔ موصوف کالج میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ بھرپور کوشاں نظر آتے ہیں ۔ پروفیسر عبدالغفور ملک کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے مجھے اس حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی درحقیقت میرے پورے سٹاف کے ٹیم ورک کا نتیجہ ہے ۔ انشاءاللہ ہم کالج ہذا کو علاقہ تھل کی معیاری تعلیمی درسگاہ بنانے کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔