*تیمم کرنے کا مسنون طریقہ اور مسائل* ہفتہ 08 دسمبر 2024 انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
*تیمم کرنے کا مسنون طریقہ اور مسائل*
ہفتہ 08 دسمبر 2024
انجینیئر نذیر ملک سرگودھا
مسئلہ نمبر 32
*پانی نہ ملنے کی صورت میں وضو کی بجائے پاک مٹی سے تیمم کر لینا چاہیے*
مسئلہ نمبر 33
*وضو یا غسل دونوں کے لیے ایک ہی تیمم کافی ہے*
مسئلہ نمبر 34
*احتلام کے بعد غسل یا تیمم کرنا فرض ہے*
*تیمم کرنے کا مسنون طریقہ*
مسئلہ نمبر 35
*دونوں ہاتھ ایک مرتبہ مٹی والی جگہ پر مار کر پہلے منہ اور پھر دونوں ہاتھ ایک دوسرے ہاتھ کی پشت پر پھیر لینے سے تیمم مکمل ہو جاتا ہے*
حضرت عمار بن یاسر رضی
اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کام سے بھیجا مجھےاحتلام ہو گیا اور پانی نہ ملا میں تیمم کرنے کے لیے زمین پر جانوروں کی طرح لوٹا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس کا واقعہ کا ذکر کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تجھے اپنے ہاتھ سے اس طرح کر لینا کافی تھا پھر اپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ ایک مرتبہ زمین پر مارے اور بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ پر مارا اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہتھیلیوں کی پشت اور منہ پر مسح کیا (اسے بخاری اور مسلم نے روایت کیا یہ الفاظ مسلم کے ہیں)
مسئلہ نمبر 36
*وضو کے بعد مندرجہ زیل دعاء پڑھنی مسنون ہے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص مکمل وضو کر کے یہ دعاء پڑھ لے کہ
*میں گواہی دیتا ہوں اللہ کے سوا کوئی الہ نہیں اس کا کوئی شریک نہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں تو اس کے لیے جنت کے اٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں کہ جس سے چاہے داخل ہو (اسے احمد، مسلم ابو داؤد، ترمزی نے روایت کیا ہے
اور ترمذی نے مندرجہ ذیل کلمات کا اضافہ کیا ہے اے اللہ مجھے توبہ قبول کرنے والوں اور پاک رہنے والوں سے بنا
*وضوء سے فارغ ہونے كے بعد درج ذيل دعاء پڑھنى مستحب ہے*
” أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله ”
ميں گواہى ديتا ہوں كہ اللہ تعالى كے علاوہ كوئى معبود برحق نہيں، وہ اكيلا ہے اس كا كوئى شريك نہيں، اور ميں گواہى ديتا ہوں كہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اس كے بندے اور رسول ہيں .
اس كى دليل نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا درج ذيل فرمان ہے:
” جو كوئى بھى مكمل وضوء كرے اور پھر وہ يہ كلمات كہے:
” أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله ”
ميں گواہى ديتا ہوں كہ اللہ تعالى كے علاوہ كوئى معبود برحق نہيں، اور وہ اكيلا ہے، اس كا كوئى شريك نہيں، اور ميں گواہى ديتا ہوں كہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اس كے بندے اور رسول ہيں.
تو اس كے ليے جنت كے آٹھوں دروازے كھول ديے جاتے ہيں، جن ميں سے چاہے جنت ميں داخل ہو جائے ”
صحيح مسلم كتاب الطہارۃ حديث نمبر ( 345 ).
اور ترمذى شريف كى روايت ميں درج ذيل الفاظ زيادہ ہيں:
” اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين ”
اے اللہ مجھے توبہ كرنے والوں ميں سے بنا، اور مجھے پاكيزگى اختيار كرنے والوں ميں شامل كر”
سنن ترمذى كتاب الطہارۃ حديث نمبر ( 50 ) علامہ البانى رحمہ اللہ تعالى نے صحيح سنن ابو داود حديث نمبر ( 48 ) ميں اسے صحيح قرار ديا ہے
*الدعاء*
یا اللہ تعالی ہمیں مسنون طریقے سے نماز پڑھنے اور دیگر عبادات کرنے کی توفیق عطا فرما۔ اور ہماری جمیع عبادات کو قبول و منظور فرما۔
آمین یا رب العالمین
Please visit us at www.nazirmalik.com Cell 0092300860 4333