لندن: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پہنچنے پر چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا استقبال کیا۔
لندن: برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پہنچنے پر چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کا استقبال کیا۔
چیئرمین نے مشن میں قائم نادرا دفتر کا معائنہ کیا اور عملے اور شہریوں کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے ہائی کمیشن اور برطانیہ میں قائم دیگر مشنوں میں نادرا کی طرف سے فراہم کی جانے والی شاندار خدمات کو سراہا اور کہا کہ ڈیجیٹل آئیڈنٹیٹی کی بدولت دنیا بھر میں لوگوں کو بااختیار بنانے اور باہمی رابطے قائم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔
ہائی کمشنر نے رجسٹریشن اور سرٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے درخواست دینے اور فیس کی ادائیگی کو مزید آسان بنانے کے لئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
چیئرمین نادرا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ برطانیہ میں لندن سمیت پاکستان کے تمام مشنوں میں نادرا سہولیات کو فوری طور پر اپ گریڈ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مقیم 17 لاکھ پاکستانی شہری نادرا کے معزز کسٹمرز ہیں اور انہیں نادرا سہولیات تک آسان اور سہل رسائی ملنی چاہئے۔
بعد ازاں چیئرمین نادرا نے ہائی کمیشن میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات تحریر کئے۔ چیئرمین نادرا نے ہائی کمشنر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔