ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلی پنجاب کی سکیم “لائیو سٹاک کارڈ”کے تحت رجسٹرڈ فارمرز کو لائیوسٹاک کارڈ تقسیم کیلئے تقریب ایگریکلچر
ٹوبہ ٹیک سنگھ(افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ)وزیر اعلی پنجاب کی سکیم “لائیو سٹاک کارڈ”کے تحت رجسٹرڈ فارمرز کو لائیوسٹاک کارڈ تقسیم کیلئے تقریب ایگریکلچر کے آفس کمالیہ میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراءناصر تھیں۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک سمیت فارمر حضرات نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر اقراءناصر نےرجسٹرڈ فارمرز کو لائیو سٹاک کارڈ تقسیم کیے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ اس سکیم کے تحت حکومت پنجاب بلاسود قرضہ دے رہی ہے تاکہ ضلع میں گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے اور کسان زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکے اور کسان فارمنگ کی طرف بھی راغب ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جو فارمر اس سکیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو وہ اپنے موبائل سے PLSسپیس اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8070پر میسج بھیج کر فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے اپنے متعلقہ ویٹرنری ہسپتال سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ضلع میں ایک ہزار موشی پال کسانوں نے رجسٹریشن کروائی ہے 600 فارمرز کی ویریفکیشن مکمل ہو چکی ہے جن کو فارمر کارڈ دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔