October 29, 2026

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈویژنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام زارا حنا نےاچانک دورہ کیا تفصیل کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام زارا حنا نے اچانک دورہ کیا اور معاملات کو چیک کیا دورہ کے

20241204_202422

ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ڈویژنل ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام زارا حنا نےاچانک دورہ کیا تفصیل کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام زارا حنا نے اچانک دورہ کیا اور معاملات کو چیک کیا دورہ کے دوران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے مستفید ہونے والی خواتین نے شکایات کے انبار لگا دیے رقم کٹوتی کرنے والے تین ایجنٹوں پر ایف۔آئی۔آر درج کر لی گئی زارا حنا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو نمبری کرنے والے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا خواتین کو پوری رقم دی جائے۔موقع پر موجود خواتین نے کہا یہاں پر موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی وجہ سے ذلیل خوار ہو رہی ہیں۔
مذکورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر گجر نے اپنے دست راست ایجنٹس کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے وہ اپنی مرضی سے مخصوص ایجنٹس سے ناجائز کٹوتیاں کروا رہا ہے۔خواتین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تو مہربانی ہے میڈم زارا حنا نے دورہ کیا اور انہیں بھی عامر گجر کی اصلیت کا پتہ چل گیا۔بینظیر کفالت پروگرام کی ہائر اتھارٹیز سے مطالبہ کیا ہےکہ اس کرپشن کنگ اور لوٹ مار کے بے تاج بادشاہ عامر گجر کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس سے ہماری جان چھڑائی جائے۔