ٖپنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کی لانچنگ
ٖپنجاب میں ایک لاکھ صارفین کے لئے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کی لانچنگ
وزیراعلی مریم نواز شریف نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
پنجاب کے صارفین آج سے ہی ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر اپلائی کرسکتے ہیں
فری سولر پینل سکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف ہے۔ مریم نوازشریف
فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73 لاکھ صارفین مستفید ہوئے۔ مریم نوازشریف
عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لئے ہی خرچ ہوں گے۔ مریم نوازشریف
صوبائی سیکرٹری انرجی نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے بارے میں بریفنگ دی
سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے۔ بریفنگ
صوبہ میں ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔ بریفنگ
100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے 52019 صارفین کو 550 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا۔ بریفنگ
200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا۔ بریفنگ
سی ایم فری سولر پینل سکیم کی رجسٹریشن کیلئے پورٹل https://cmsolarscheme.punjab.gov.pk/ پر آن لائن اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ بریفنگ
پنجاب کے صارفین فری سولر پینل سکیم کے لئے 8800 پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ بریفنگ
صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فکیشن کی جائے گی۔ بریفنگ
سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم میں شفافیت کے لئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی۔ بریفنگ
فری سولر پینل حاصل کرنے والے صارفین کی معاونت اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی۔ بریفنگ
سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کے لئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا۔ بریفنگ
پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم انسٹال کرنے سے 57 ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہوگا۔ بریفنگ
فری سولر پینل سکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہوگا۔ بریفنگ