October 29, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کے افسران ریت رائلٹی کے ٹھیک جات

IMG-20241204-WA1309

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ معدنیات کے افسران ریت رائلٹی کے ٹھیک جات کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں، قواعد و ضوابط کے تحت تمام امور کی انجام دہی کے سلسلہ وضع شدہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں، اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر معدنیات ساہیوال نے ریت کے ریٹس اور ریت رائلٹی سے متعلق امور بارے تفصیلی بریفنگ دی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو کنٹرول ریٹس پر ریت کی فراہمی کے سلسلہ میں اقدامات کیے جائیں اور مہنگے داموں ریت کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اور اس سلسلہ میں تمام سٹیک ہولڈرز کو قانون کی مکمل پاسداری کا پابند بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ گرانٹی رقبہ پر چوری کی روک تھام کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں اور سو فیصد ریکوری کو یقینی بنایا جائے