November 16, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ( دودومل مھیشوری ڈسٹرکٹ رپورٹر) میرپور ساکرو کی میرانی برادری کے معزز ملاح رہنما عبدالکریم اللہ بخش میرانی کی جانب سے شیرازی برادران سابق ضلعی ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی صوبائی وزیر سید ریاض

IMG-20241202-WA0750

ٹھٹھہ رپوٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ
( دودومل مھیشوری ڈسٹرکٹ رپورٹر)
میرپور ساکرو کی میرانی برادری کے معزز ملاح رہنما عبدالکریم اللہ بخش میرانی کی جانب سے شیرازی برادران سابق ضلعی ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے سید امتیاز حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی، سید اظہار حسین شاہ شیرازی، سید غلام حسن شاہ شیرازی کے اعزاز میں ایک عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب میں حاجی محمد حنیف میمن میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چیئرمین ادا محمد میمن سمیت ملاح، میرانی اور مختلف برادریوں کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر عبدالکریم اللہ بخش میرانی نے آنے والے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا انہیں سندھی پگڑیاں پہنائیں اور اجرک و لونگی کے تحائف پیش کیے
عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلعی ناظم سید شفقت حسین شاہ شیرازی، صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی، سابق ایم پی اے سید امتیاز حسین شاہ شیرازی اور سابق ایم پی اے سید امیر حیدر شاہ شیرازی نے کہا کہ وہ عبدالکریم اللہ بخش میرانی کے دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے انہیں اتنا بڑا اعزاز دیا انہوں نے مزید کہا کہ عبدالکریم میرانی کے والد مرحوم اللہ بخش میرانی ان کے قریبی ساتھیوں میں شامل تھے جو اب ان کے درمیان نہیں رہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے
انہوں نے کہا کہ عوام ہی ان کی طاقت کا سرچشمہ ہیں اور وہ ہر وقت اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں موجودہ دور میں مہنگائی کے باعث غریب عوام مشکلات کا شکار ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے عوام کے کئی مسائل کو بغیر کسی تفریق کے حل کیا ہے اور باقی مسائل بھی حل کرکے عوام کو روزگار سمیت بنیادی سہولیات فراہم کریں گے اور انشاء اللہ ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے
اس موقع پر عبدالکریم اللہ بخش میرانی نے تمام مہمانوں کا دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کے والد مرحوم اللہ بخش میرانی حیات تھے تو وہ بھی شیرازی برادران کو اسی طرح کی تقاریب میں مدعو کرکے اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا کرتے تھے انہوں نے کہا کہ وہ بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں