ٹھٹھہ دعا نیوز انلاین بیوروچیف عبدالقیوم شیخ یونین اف جرنلسٹ ارگنایزیشن سندھ *گٹکا فیکٹری برسٹ
ٹھٹھہ دعا نیوز انلاین بیوروچیف عبدالقیوم شیخ یونین اف جرنلسٹ ارگنایزیشن سندھ
*گٹکا فیکٹری برسٹ
*30 گٹکا فروش/ گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان اور 1 منشیات فروش ملزم سمیت 31 ملزمان گرفتار، مقدمات درج-*
*6550 پیکٹ گٹکا ماوا، 229 کلو گٹکا مٹیریل، 1 پیکنگ مشین، 1 مہران کار، 1 موٹر سائیکل اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد*
آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن اور ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج طارق رزاق دہاریجو کی ہدایات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ ڈاکٹر محمد عمران خان کے احکامات پر ٹھٹہ پولیس کا منشیات، جرائم پیشہ عناصر، عادی مجرمان، گٹکا، مین پڑی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ایس ایس پی ٹھٹہ کے احکامات پر (ٹھٹہ، گھارو، دہابیجی، مکلی، جھرک، کینجھر، ساکرو، گاڑہو، کیٹی بندر، گھوڑاباڑی، جھمپیر اور سی آئی اے ٹھٹہ پولیس) نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 1 گٹکا فیکٹری کو برسٹ کرکے 30 گٹکا فروش / گٹکا مٹیریل سپلائر ملزمان محمد عیسیٰ سرائی، سجاد عرف بھٹو میربحر، جمشید علی گندرو، عبدالعزیز کھیرو، غلام قادر سھتو، گمشاد علی ملاح، سعید الحق پٹھان، محمد زمان پٹھان، ظفر علی سولنگی، سمیر پنجابی، گلزار عرف گلو جوکھیو، عباس سموں، جمیل گندرو، بادل جاکھرو، شھزاد راجپوت، ارشاد علی پھل، زبیر ابراہیم پٹھان، محمد خلیل انصاری، صدام شاہ، وقار خاصخیلی، علی اکبر کنبھار، حفیظ خاصخیلی، سرور عرف گھنور شیخ، عبد المجید گندرو، گل محمد کنبھار، عطا اللہ پٹھان، خالد رضا انصاری، غلام قادر گابار، میر محمد خاصخیلی، نیاز احمد واریو اور منشیات فروش واحد ملاح کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6550 پیکٹ گٹکا ماوا، 229 کلو گٹکا مٹیریل، 1 پیکنگ مشین، 1 مہران کار، 1 موٹر سائیکل اور 30 بیگز دیسی شراب برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر گٹکا ائیکٹ اور منشیات آرڈیننس کے تحت الگ الگ مقدمات درج کردیے گئے ہیں۔
*ترجمان ٹھٹہ پولیس*