امان اللہ گوندل ایس ایچ او تھانہ صدر تحریر:حاجی مظہر اقبال گوندل
امان اللہ گوندل
ایس ایچ او
تھانہ صدر
تحریر:حاجی مظہر اقبال گوندل
منڈی بہاؤالدین کے تھانہ صدر کا ایریا بہت بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ کرائم کے حوالے سے بہت ہی مشکل تھانہ ہے۔تھانہ صدر کی 2 چوکیاں ہیں۔اس کے علاوہ اس تھانہ کے ایریا میں بڑی سیاسی شخصیات کے علاوہ بڑی بیوروکریسی کی شخصیات کے رہائشیں ہیں۔ہر لحاظ سے مشکل تھانہ کے لیے انتہائی منجھی ہوا ،تجربہ کار اور قابل آفیسر ایس ایچ او لگایا جاتا ہے۔
اس بار ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے تھانہ صدر میں ایس ایچ او شپ کے لیے انتہائی ایماندار، قابل، کرائم فائٹر، ہردلعزیز، بااخلاق اور انتہائی پروفیشنل شخصیات جناب محترم امان اللہ گوندل صاحب کا انتخاب کیا۔امان اللہ گوندل نے جب تھانہ صدر کا چارج سنبھالا تو انہیں بریفنگ دی گئی کہ یہ علاقہ ایک قسم کا علاقہ غیر ہے۔دور دراز گاوں پر مبنی علاقہ میں چوروں، ڈکیتوں،اشتہاریوں،منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے کریمینلز کا راج ہے۔سب انسپکٹر امان اللہ گوندل ایس ایچ او تھانہ صدر نے دونوں چوکیوں اور تھانہ کے تمام افسران کی میٹنگ بلائی۔علاقہ میں کرائم روکنے کے لیے اور کریمینلز کو نتھ ڈالنے کے ایک موثر حکمت عملی مرتب کی۔ایس ایچ او امان اللہ گوندل نے اشتہاریوں کے ڈیرہ جات پر ریڈ کیے اور انہیں پکڑ کر پابند سلاسل کیا۔علاقہ میں ڈکیتی کو روکنے کے لیے گشت کو موثر بنایا گیا،ناکہ بندی کی گئی۔علاقہ کے نامی گرامی چوروں کا تعاقب کیا اور چوری کو روکنے کے لیے اقدامات کیے گئے۔بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کو پکڑنے کے لیے ملازمین کو ٹاسک دیا گیا،جس میں 100 فیصد کامیابی حاصل ہوئی۔تھانہ میں ٹاوٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیا گیا۔امان اللہ گوندل نے تھانہ آنے والے ہر شریف شہری کو عزت بخشی اور کریمینلز کے ساتھ آہنی ہاتھوں میں نمٹے ہیں۔امان اللہ گوندل نے تھانہ صدر سے جھوٹی درخواستوں اور جھوٹے پرچوں کا خاتمہ کیا ہے۔امان اللہ گوندل کی محنت،لگن اور قابلیت کی وجہ سے آج تھانہ صدر کا علاقہ پرامن بن چکا ہے۔علاقہ میں تقریبا امن قائم ہو چکا ہے۔قانون کی پکڑ سے بچ جانے والے کریمینلز تھانہ صدر کا علاقہ چھوڑ کر غائب ہو چکے ہیں۔تھانہ صدر کے علاقہ میں اب سرعام اسلحہ لے کو پھرنے کا کلچر ختم ہو گیا ہے۔امان اللہ گوندل کی کرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور نو ٹالرینس کی وجہ سے قانون کا احترام کیا جاتا ہے۔
امان اللہ گوندل نے اپنے قابلیت اور محنت سے ثابت کیا کہ وہ ایک انتہائی قابل اور کرائم فائٹر ایس ایچ او ہیں۔امان اللہ گوندل کی بہترین حکمت عملی سے تھانہ صدر میں رشوت کا خاتمہ ہو چکا ہے،تمام مقدمات میرٹ پر دیکھے اور سنے جا رہے ہیں۔میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک امان اللہ گوندل ایس ایچ او تھانہ صدر کو ایسے ہی لگن اور محنت کے ساتھ کام کرنے کی ہمت عطا فرما کر رکھے۔آمین