کراچی (پریس ریلیز تاریخ یکم جولائی)پئٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے اضافہ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا بار بار پئٹرول بم گرانے کے بجائے قوم پر ایک بار ہی ائٹم بم گرا دیں تاکہ نہ عوام رہے گی نہ یہ ظلم رہے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا آئی ایم ایف کی غلامی میں حکمرانوں کی نعوستیں بڑھتی جارہی ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام پر پئٹرول بم گرا دیا گیا ہے پئٹرول میں 7روپے 45 پئسے اضافہ کر دیا گیا ہے پئٹرول 266 روپے فی لیٹر ہوگی پی ٹی آئی کے دور میں پئٹرول 150 روپے لیٹر تھا، ڈیزل میں 9 روپے 56 پئسے اضافہ کر دیا گیا، اب ڈیزل 277 روپے لیٹر ہوگیا ہے، پی ٹی آئی کے دور میں ڈیزل 144 فی لیٹر تھا،سوئی گئس 142 روپے فی 3.3719 ایم ایم بی ٹی یو تھی، آج 1976 روپے ہوگئی، اتنی مہنگی گئس ہوگئی ہے غریب کہاں سے استعمال کرے گا بجلی کا یونٹ 16 روپے یونٹس تھا اضافی ٹیکس نہیں تھے آج ایک یونٹ 35 روپے کا اضافی ٹیکس کے ساتھ 85 سے زائد روپے کا ایک یونٹ پڑتا ہے پی ٹی آئی دور میں 11 کلو ایل پی جی کا سلینڈر 2424 روپے کا تھا، اس وقت 3027 روپے کا ایل پی جی سلینڈر ہوگیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ عوام کو 300 یونٹ فری ملیں گے وہ 300 یونٹس کس کو فری میں مل رہے ہیں۔؟
حلیم عادل شیخ نے کہا ابھی تو اگست میں جولائی کا اضافی بل لگ کر آئے گا مہنگائی کا مزید طوفان آنے والا ہے، عوام بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلانیں یا گئس ، بجلی کا بل ادا کریں شہری پئٹرول ڈلوائیں یا اپنے بچوں کو روٹی کھلائیں مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں، ٹیکسز کا ایک بڑا طوفان آنے والا ہے سندھ حکومت نے بھی مزید ٹیکس لگا دیئے ہیں۔ امریکہ کے غلاموں کو حکومت میں لایا گیا ہے جنہوں نےپاکستانی عوام کو جینا دوبرے کر دیا ہے۔ حلیم عادل شیخ نےکہا بار بار شہریوں کو مہنگائی کے بم مارنے سے بہتر ایک ہی بم مار دیں۔ مہنگائی میں اضافہ سے عوام پریشان ہے فوری طور پر پئٹرولیم مصنوعات میں اضافہ واپس لیا جائے چور حکمران کرپشن سے بنائی گئی جائیدادیں بیچیں عوام کو فوری رلیف مہیا کریں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان جلد باہر آئیں گے اور ملک پر انصاف کی حکمرانی قائم ہوگی اور عوام کو رلیف ملے گا۔
جاری کردہ میڈیا سیل پی ٹی آئی سندھ