سکھر سندھ ۔
بیورو چیف ۔۔دعا آن لاین ۔یوز سید نصیر حسین زیدی
ڈی آئی جی سکھر جناب سید پیر محمد شاہ صاحب، ایس ایس پی گھوٹکی جناب ڈاکٹر سمیر نور چنہ صاحب کا سب ڈویژن کچو بنڈی کچہ کے علاقے اور بچا بند کا دورہ۔
اس موقع پہ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن، ایس ایچ او تھانہ گیمڑو،ایس ایچ او تھانہ کچو بنڈی ون،ایس ایچ او تھانہ کچو بنڈی 2 اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
ڈی آئی جی صاحب نے بچا بند پر پولیس پکٹس پہ تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
علاقے میں تعینات پولیس کو ہدایات جاری کیں گئیں کہ کچے کی طرف آمدورفت کے تمام راستے سیل کرکے سنیپ چیکنگ کی جائے اور گاڑیوں، موٹرسائیکلز سمیت مشکوک افراد کو سرچ کیا جائے۔
اس دوران سب ڈویژن کچو بنڈی کی حدود میں بچا بند پہ موجود پولیس نفری کو چیک کیا اور بہتر ڈیوٹی سرانجام دینے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
ڈیوٹی پر موجود پولیس جوانوں کو درکار وسائل بشمول اضافی نفری اسلحہ اور دیگر ضروری درکار سہولیات کا جائزہ لیا گیا، اور ان تمام ضروریات کو فوری پورا کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کئے گئے۔
اس کے علاوہ پولیس پکٹس کی مضبوطی، اور ان کو بہتر بنانے کے حوالے سے درکار اقدامات کا جائزہ لیا گیا ان کی درکار مرمت کے لئے احکامات دیئے گئے۔
امن وامان خراب کرنے والوں کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ عوام کی جان و مال کی حفاظت میری اولین ترجیحات میں شامل ہے