November 16, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پی پی پی خواتین ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کی تقریب ضلعی صدر تطہیر صابرہ کی زیر صدارت منعقد کی گئی ۔جس میں پارٹی کی عہدیداران اور کارکن خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ پی پی پی سرگودھا کی

IMG-20241201-WA0146

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پی پی پی خواتین ونگ ضلع خوشاب کے زیر اہتمام پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کی تقریب ضلعی صدر تطہیر صابرہ کی زیر صدارت منعقد کی گئی ۔جس میں پارٹی کی عہدیداران اور کارکن خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ پی پی پی سرگودھا کی ڈویژنل صدر لیڈیز ونگ گوہر جمال نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی پی پی، پاکستان واحد جماعت ہے جس کےکارکنوں سے لے کر لیڈروں تک، نے جمہوریت کی بقاء اور ملکی سالمیت کے لیے قربانیاں دیں۔ضلعی صدر پی پی پی لیڈیز ونگ تطہیر صابرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور روٹی کپڑا اور مکان کا عوامی نعرہ بلند کیا۔ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کے حکومتی ادوار میں اس نعرے کو عملی شکل دیتے ہوئے بے شمار عوامی منصوبہ جات کی تکمیل کی گئ،غربت کے خاتمے اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے سفید پوش اور غریب گھرانوں کی کفالت کا سب سے بڑا منصوبہ بے نظیر انکم سپورٹ ہے۔
ڈویژنل صدر گوہر جمال نے بھی خصوصی طورپراظہارخیال کیا۔
تقریب سے تحصیل خوشاب پی پی پی لیڈیز ونگ کی صدر عصمت ملک، سٹی خوشاب کی صدر رضیہ بیگم اور اسلم خاتون نے بھی خطاب کیا اور اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی، ذوالفقار علی بھٹو کے جمہوری مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور پارٹی کے عوام دوست منشور پر مبنی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ پیپلز پارٹی کے ہر کارکن کو یوم تاسیس کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہیں او ر تجدید عہد کرتے ہیں کہ ملکی سالمیت اور جمہوریت کی بقاء کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔