November 16, 2026

تحریک انصاف کے ۔۔ قومی اسمبلی کے 103 ایم این ایز پنجاب کے 116 ایم پی ایز

20241130_175516

تحریک انصاف کے ۔۔
قومی اسمبلی کے 103 ایم این ایز
پنجاب کے 116 ایم پی ایز
پختونخوا کے 93 ممبران
سندھ کے 30 ممبران
بلوچستان 7 ممبران
18 سنیٹرز
کل تعداد=367
ان 367 مراعات یافتہ اور اقتدار کے مزے لینے والے ممبران میں سے کسی کا بیٹا ، بھتیجا یا کوئی بھی قریبی رشتہ دار مظاہرے میں زخمی یا شہید ہوا ہے ؟؟؟

یہی سوال تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے مخلص کارکنوں سے ہے ۔

کیا یہ عجیب بات نہیں کہ مراعات یافتہ طبقے کے مفادات کا چکر غریب جذباتی نوجوانوں کے خون سے چلتا ہے ۔۔۔۔۔۔
فورسز کا سپاہی بھی غریب ہوتا ہے ، تنخوا کے لیے لڑتا ہے ۔۔۔ مراعات یافتہ لوگ صرف ان کے جنازوں کو کندھا دے کر تصویر کھینچواتا ہے ۔
ان کے خون سے نیا کھیل تیار کرتا ہے ۔

جس دن بڑے ( مراعات یافتہ) لوگوں کے بچے چوراہوں اور محاذوں پر مرنے لگے ۔۔۔۔ اسی دن مفاداتی جنگوں کا خاتمہ ہوجاے گا ۔

ذرا سوچئے ۔