لاہور مناواں کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی عائشہ کے جاں بحق ہونے کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب
آئی جی پنجاب کا فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
شادی بیاہ دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ، اسلحہ کے نمائش پر زیرو ٹالرنس اپنائیں، آئی جی پنجاب
ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر متاثرہ والدین کو انصاف کی فراہمی بہر صورت یقینی بنائی جائے گی، آئی جی پنجاب