November 17, 2026

پاکستان ٹیلی ویژن نیوز (پی ٹی وی نیوز) کو اس کی 60ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد ، پی ٹی وی نیوز پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے ۔

IMG-20241127-WA0001

پاکستان ٹیلی ویژن نیوز (پی ٹی وی نیوز) کو اس کی 60ویں سالگرہ پر دلی مبارکباد ،
پی ٹی وی نیوز پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے ۔

یہ ادارہ چھ دہائیوں سے عوام کو معیاری خبروں، معلومات اور تفریح فراہم کر رہا ہے۔ پی ٹی وی نیوز نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا ہے اور مشکل حالات میں بھی سچائی اور ایمانداری کے ساتھ قوم کی رہنمائی کی ہے۔

اس ادارے نے نہ صرف صحافت کے میدان میں نئے معیار قائم کیے بلکہ اپنی ثقافت اور قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ دعا ہے کہ پی ٹی وی نیوز اسی عزم و جذبے کے ساتھ ترقی کی منازل طے کرتا رہے اور مستقبل میں بھی اپنے ناظرین کی توقعات پر پورا اترے۔

پاکستان ٹیلی ویژن فیملی بالخصوص ڈائریکٹر نیوز ، چیئرمین ، ایڈمن صاحبان ، سٹرنگز
اور پورے پاکستان کو قومی چینل کی سالگرہ مبارک ہو ۔

محمد عدنان سٹرنگر پاکستان ٹیلی ویژن نیوز ہارون آباد