November 16, 2026

فیصل آباد۔محمد علی کلاسن کی رپورٹ۔ المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام لنگر کا اہتمام فائق میڈیکل کمپلیکس پر کیا گیا۔جس میں فیصل آباد کی معروف سیاسی سماجی شخصیات نے بطور مہمان شرکت کی۔ملک آصف اقبال۔رانا محمد ارشد کونسلر۔رانا عبد الرحمن ۔ڈاکٹر غلآم حسین

IMG-20241124-WA0347

فیصل آباد۔محمد علی کلاسن کی رپورٹ۔
المصطفے فاؤنڈیشن کے زیر انتظام لنگر کا اہتمام فائق میڈیکل کمپلیکس پر کیا گیا۔جس میں فیصل آباد کی معروف سیاسی سماجی شخصیات نے بطور مہمان شرکت کی۔ملک آصف اقبال۔رانا محمد ارشد کونسلر۔رانا عبد الرحمن ۔ڈاکٹر غلآم حسین زاہد رانا بشارت علی۔ محمد آصف۔ملک محمد حسین کلاسن اور دیگر احبآب محبت شامل تھے۔المصطفے فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین نے احباب محبت کو فائق میڈیکل کمپلیکس پر جاری خدمات سے آگاہ کیا۔چار ماہ کے ڈسکاؤنٹ گائنی کیمپ لگایا گیا ھے جس میں سستے ترین چھوٹے بڑے آپریشن کیے جارھے ھیں۔پورے فیصل آباد میں غریب آبادیوں میں فری الٹراساؤنڈ میڈیکل اور آنکھؤں کے کیمپس لگائے جارھے ھیں۔فائق میڈیکل کمپلیکس پر شام کے وقت ایم بی بی ایس ڈاکٹر کی زیرنگرانی صرف 100روپے پرچی میں چیک اپ اور ادویات دی جارھی ھیں۔اس موقع پر آنے والے دنوں میں المصطفے فاؤنڈیشن کے میگا پراجیکٹ روزگار دو بھیک نہیں پروگرام کے بارے بھی بتایآ گیا۔انچارج لنگر فیصل یعقوب۔اور المصطفے فاؤنڈیشن فیصل آباد کے صدر محمد علی مصطفائی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔