November 16, 2026

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی، ہیڈ کواٹرز اسلام آباد ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کاروائی – کرپشن میں ملوث مجرم کو سزا

20241123_213319

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد

ایف آئی اے ملتان زون کی بڑی کاروائی – کرپشن میں ملوث مجرم کو سزا

کرپشن اور بے ضابطگی میں ملوث مرکزی ملزم کو مجموعی طور پر 23 سال قید اور 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

ملزم محمد صدیق سرکاری خزانہ سے 6 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن میں ملوث پایا گیا

ملزم سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈسپنسری ملتان میں بطور ڈسپنسر تعینات تھا

ملزم نے کروڑوں روپے مالیت کی ادویات میں خرد برد کی

ملزم کو چار مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 23 سال قید کی سزا سنائی گئی

علاوہ ازیں ملزم کو 8 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

ملزم کے خلاف مقدمہ کی سماعت جناب سپیشل جج سنٹرل ملتان نے کی

ایف آئی اے کی جانب سے مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر محمد نعیم اقبال اور پیروی اے ڈی لیگل سید یاسر عمران شاہ نے کی

ترجمان ایف آئی اے