خبر شامل کرتے ہیں میلسی سے ہمارے نمائندہ دعا ان لائن نیوز بیو رو چیف محمد عامر حسین قریشی سے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی منصور امان کے زیر صدارت پولیس لائنز میں امن کمیٹی کے ممبران سے میٹنگ کا انعقاد، محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق
میٹنگ میں ممبران ضلعی امن کمیٹی ، تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،انجمن تاجران نے بھر پور شرکت کی۔
میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔ شرکاء میٹنگ نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر محرم الحرام کے موقع پر حفاظتی انتظامات انتہائی سخت کئے جارہے ہیں۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی
قانون کی عملداری اور امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائےجائیں گے ۔منصور امان ڈی پی او وہاڑی
ضلع وہاڑی میں امن و امان کی صورت حال قائم رکھنے کے لئے ممبران امن کمیٹی کا کردار بہترین اور مثالی کردار رہا ہے، منصور امان ڈی پی او وہاڑی
محرم الحرام کا تقدس اوراس کی عقیدت ہر مسلمان دل سے کرتا ہے۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی
آپ تمام لوگوں کے تعاون سے امن و امان کے قیام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی
تمام علماء کرام ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی
اشتعال انگیز تقاریر، جلوس کے روٹ کی پابندی، جلوس اور مجالس میں وقت کی پابندی کو حسب ضابطہ یقینی بنائیں۔ منصور امان ڈی پی او وہاڑی
شرکاء میٹنگ نے امن و امان کے قیام کے لئے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
آخر میں ملکی سلامتی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا بھی کروائی