ہارون آباد() تھانہ مدرسہ پولیس ان ایکشن ، موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 2 ڈاکو گرفتار ،موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ،
ہارون آباد() تھانہ مدرسہ پولیس ان ایکشن ، موٹر سائیکل ڈکیت گینگ کے 2 ڈاکو گرفتار ،موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ،
وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کرائم فری پنجاب اور ڈی پی او بہاولنگر کے احکامات کی روشنی میں کرائم فائٹر پولیس آفیسر انسپکٹر سیف اللہ حنیف SHO تھانہ مدرسہ نے سماج دشمن عناصر اور ڈکیت گنیگ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ، منڈی مدرسہ کے رہائشی شاہد نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے والے دو ڈاکو بلال ، عرفان نامی گرفتار کر لیے اور ان کے قبضہ سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ بر آمد کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے سماج دشمن عناصر اور محصوم شہریوں کے جان و مال سے محروم کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی اور عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہم پوری طرح چوکس و تیار ہیں . .