دفتر محتسب پنجاب پروفیسر اشفاق علی خان روڈ، لاہور فون نمبر : 042-99211405 www.ombudsmanpunjab.gov.pk بہ تسلیمات دفتر محتسب پنجاب لاہور تاریخ 22.11.2024 عادل اصغر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پی آر)سید سبطِ حیدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیا)
دفتر محتسب پنجاب
پروفیسر اشفاق علی خان روڈ، لاہور
فون نمبر : 042-99211405
www.ombudsmanpunjab.gov.pk
بہ تسلیمات دفتر محتسب پنجاب لاہور تاریخ 22.11.2024
عادل اصغر اسسٹنٹ ڈائریکٹر(پی آر)سید سبطِ حیدر اسسٹنٹ ڈائریکٹر (میڈیا)
*دفتر محتسب پنجاب کی کاوشوں سے 42 کروڑ سے زائد مالیت کا 11551 کنال سرکاری رقبہ واگزار نیز 18 سائلین کو ان کے زیر التواء واجبات کی ادائیگی*
دفتر محتسب پنجاب کی کاوشوں کے نتیجہ میں صوبے بھر سے 11551 کنال سرکاری زمین واگزار کروالی گئی ہے جس کی مجموعی مالیت 42 کروڑ روپے سے زائکہ ہے ۔ دفتر محتسب پنجاب نے سرکاری رقبے پر قبضہ اور گزرگاہوں کی بحالی کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہونے پر یہ کارروائی کی محتسب پنجاب کی ہدایات کے مطابق متعلقہ صوبائی محکمہ جات نے فوری اقدامات کرتے ہوئے اس زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کروایا۔
تفصیلات کے مطابق محتسب پنجاب کے دفتر میں شکایت کنندگان نے سرکاری زمین / گزرگاہوں پر نا جائز قبضہ سے متعلق شکایات درج کرائی تھیں۔ ان درخواستوں کے جواب میں دفتر محتسب پنجاب نے صوبائی محکمہ جات کو فوری کارروائی کا حکم دیا، جس کے نتیجہ میں
42 کروڑ روپے سے زائد کی 11551 کنال قیمتی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کروالی گئی۔
علاوہ ازیں دفتر محتسب پنجاب کی مؤثر کارروائی کے نتیجہ میں صوبہ بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 2 درخواست
گزاران کو ماہانہ مالی امداد کی مد میں 17 لاکھ 12 ہزار روپے، 3 درخواست گزاران کو ان کے زیر التواء واجبات ( ماہانہ گرانٹ اور میرج گرانٹ) کی مد میں 14 لاکھ 26 ہزار روپے جبکہ 13 درخواست گزاران کو زیر التوا تعلیمی وظائف کی مد میں 5 لاکھ 62 ہزار روپے کی
ادائیگی کر دی گئی ہے۔ متاثرہ شکایت کنندگان نے دفتر محتسب پنجاب میں واجبات کی ادائیگی میں تاخیر کی شکایات کی تھیں۔
درخواست گزاران نے بروقت انصاف اور شکایات کے فوری ازالے پر محتسب پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔