November 17, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اراضی ریکارڈ سینٹر بہاولنگر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کو اراضی سنٹر کے تمام

20241120_035805

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق آج
ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اراضی ریکارڈ سینٹر بہاولنگر کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کو اراضی سنٹر کے تمام شعبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا ، ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس کے مسائل سنیں اور عوام الناس کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے سہولیات کے بارے میں لوگوں سے معلومات لی اور ان کے مسائل سنے ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے تحصیل انتظامیہ کو عوام الناس کی سہولیات کو بحال کرنے کے متعلق سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔ اور سنٹر پر جن سہولیات کا فقدان پایا گیا ہے ان کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات دیں