November 17, 2026

پیر سائیں پاگارا شاہ مردان شاہ ثانی کی 96 ویں سالگرہ کی تقریب چھور شہر میں منعقد

IMG-20241123-WA0098

پیر سائیں پاگارا شاہ مردان شاہ ثانی کی 96 ویں سالگرہ کی تقریب چھور شہر میں منعقد

عمرکوٹ (ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف) پیر سائیں پاگارا شاہ مردان شاہ ثانی کی 96 ویں سالگرہ کی تقریب حر جماعت اور ٹاؤن کمیٹی چھور کے عوام کی جانب سے چھور شہر میں منعقد کی گئی، جس میں پیر صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز لیگ کے رہنما میر امان اللہ ٹالپر، لیاقت جونیجو، فقیر عبدالکریم، ایاز منگریو، حافظ مہران، نظر محمد آریسر، محب علی منگریو، محمد یوسف، سردار بھیو اور دیگر نے کہا کہ پیر صاحب کے خاندان کی سات سو سال کی تاریخ ہے، اس خاندان نے اس ملک، قوم اور سرزمین کے لیے بڑی قربانیاں دیں جو ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھی جائیں گی۔ پیر صاحب کبھی بھی حق اور سچ کی بات سے پیچھے نہیں ہٹے اور اپنے اصولوں پر قائم رہے۔ پیر صاحب سب کو ساتھ لے کر چلنے والے تھے۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ سیاست کرنے سے پہلے پیر صاحب کی زندگی سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ پیر صاحب کا کردار روشن سورج کی مانند تھا۔