November 17, 2026

عمرکوٹ پورٹ ہمارے بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف ضلع عمرکوٹ کے کچھ اسکولز کی بلڈنک خستہ حالت میں ہیں جن کی بلڈنگ کا کام ٹھیکیدار بیچ میں چھوڑ کر غائب ہوگئے جن کا نا آتا اور نہیں پتا چل سکا ۔بارشوں کی وجہ سے بچوں کو

IMG-20241123-WA0097

عمرکوٹ پورٹ ہمارے بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

ضلع عمرکوٹ کے کچھ اسکولز کی بلڈنک خستہ حالت میں ہیں جن کی بلڈنگ کا کام ٹھیکیدار بیچ میں چھوڑ کر غائب ہوگئے جن کا نا آتا اور نہیں پتا چل سکا ۔بارشوں کی وجہ سے بچوں کو پریشانی لاحق انہوں نے وزیر تعلیم اور دیگر اعلیٰ اختیارات سے اپیل کی ہے کہ ان کا فوری نوٹس لے کر ان ٹھیکیداروں سے کام کروانا جائے۔۔

تفصیلات کے مطابق ضلع عمرکوٹ میں کئی ایسی اسکول کی بلڈنگ کا کام ٹھیکیدارون نے بیچ میں چھوڑ کر فرار ہیں ان میں سے ایک اسکول گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول سرتاج قائم خانی اسکول کی بلڈنگ ہے جو کہ 1992 میں کھلا اس اسکول میں موجودہ ٹوٹل 158 بچے بچیاں زیر تعلیم ہیں جن میں بچیوں کی تعداد 58 ہے اسکول کی بلڈنگ حال ہی میں تعمیر ہوئی جس کا کام ابھی بھی مکمل نہیں ہوا اور بلڈنگ کا ٹھیکیدار غائب ہو گیا بلڈنگ میں بچوں اور اساتذہ کے پینے کے لیئےپانی کی سہولت میسر نہیں اور نہ ہی واشرومز میں پانی کی فٹنگ اور دروازے موجود نہیں ہیں اسکول میں 2 عدد کلاس رومز ہیں جن میں بلیک بورڈ موجود نہیں اور دونوں کلاس رومز کے دروازے بھی نہیں لگائے گئے حال ہی میں بنی اس بلڈنگ کی چھت اور دیواروں میں ابھی سے دراڑیں پڑنے لگی
ہیں جو کہ آنے والے وقت میں معصوم بچوں اور اساتذہ کے لیئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں اسکول میں مٹی کی بھرائی نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ بارشوں میں پانی کھڑے ہونے سے اساتذہ اور اسٹوڈنٹس کو کلاس رومز تک آنے کے لیئے کافی مشکلات درپیش آئی