November 17, 2026

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی کی صورت میں ہی مؤخر ہوسکتا ہے۔

20241120_035805

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی رہائی کی صورت میں ہی مؤخر ہوسکتا ہے۔ تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں بشریٰ بی بی نے اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو غلط بتایا جاتا ہے کہ عمران خان اقتدار میں آ کر بدلہ لیں گے۔
تحریکِ انصاف نے عمران خان کی رہائی کے لیے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔
دوسری جانب حکومت کا مؤقف ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عمران خان کو رہا کرنے کا اختیار حکومت کے پاس نہیں بلکہ عدالت کے پاس ہے۔
ان کے بقول بیلاروس کا ایک اعلٰی سطح وفد پاکستان آ رہا جنہیں سیکیورٹی دینی ہے۔ عوام کو پی ٹی آئی سے پوچھنا چاہیے کہ یہ ایسے مواقع پر ہی احتجاج کی کال کیوں دیتے ہیں۔
ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ انتظامیہ مروجہ قانون کے خلاف دھرنا، ریلی یا احتجاج کی اجازت نہ دے۔
تاجر رہنماؤں کی احتجاج کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پُرامن احتجاج اور پبلک آرڈر 2024 دھرنے، احتجاج، ریلی وغیرہ کی اجازت کے لیے مروجہ قانون ہے۔ امن و امان قائم رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ قانون کے مطابق تمام اقدامات کرے۔