*افسوسناک خبر
فیصل آباد: ایم فور سائیاں والا انٹرچینج سے چار کلو میٹر پنڈی بھٹیاں کی طرف بس میں آگ لگنے کی کال موصول ہوئی۔ریسکیو ذرائع
بس میں عملہ سمیت کل 48 افراد سوار تھے جلد بازی میں بس سے اترنے کی کوشش میں ایک مرد اور دو عورتیں معمولی زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع
44 سالہ منظور ، 26 سالہ صبا اور 32 سالہ سونیا کو ریسکیو ٹیم نے موقع پر طبی امداد فراہم کر دی۔ریسکیو ذرائع
سکائی ویز کمپنی کی یہ بس اسلام آباد سے وہاڑی جا رہی تھی جسے راستے میں الیکٹریکل وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔ریسکیو ذرائع
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ شروع کی۔ریسکیو ذرائع
اس ایمرجنسی کے لیے شاہ کوٹ سے دو گاڑیوں کو روانہ کروا دیا گیا کیونکہ وہاں سے بھی لوکیشن کا فاصلہ کم تھا۔ریسکیو ذرائع
ریسکیو کی دو ایمبولینسز اور تین فائر وہیکلز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا اور آگ پر مکمل قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو ذرائع