November 16, 2026

میلسی میں سوئی گیس کےپریشرمیں کمی اوربندش کاسلسلہ جاری۔ صارفین کھاناتیار کرنےسے محروم ہوگئے..

20241120_035805

میلسی میں سوئی گیس کےپریشرمیں کمی اوربندش کاسلسلہ جاری۔ صارفین کھاناتیار کرنےسے محروم ہوگئے..

میلسی(محمدمختارسولگی) موسم سرما کے آغاز ہوتے ہی میلسی شہرکے مختلف علاقوں ، محلہ ہری پورہ، محلہ دھرم پورہ، کالونی روڈ، محلہ فریدی،پلی سناراں والی، محلہ پٹواریاں والا میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سوئی گیس کی عدم فراہمی سے صارفین مشکلات کاشکارہیں۔ سوئی ناردن ملتان ریجن کی جانب سے گیس فراہمی کاشیڈول بھی جاری کیاگیاہے۔ لیکن مزکورہ علاقوں میں شیڈول کےمطابق سپلائی میں پریشر کی کمی اور بیشتراوقات گیس کی سپلائی مکمل بندہے۔ صارفین کی جانب سے شکایات ہیں کے ان علاقوں میں جان بوجھ کرگیس سپلائی بندکی جاتی ہے ۔دیگرعلاقوں میں گیس کی فراہمی بہترہے.