November 17, 2026

ہارون آباد میں سوئی گیس کےپریشرمیں کمی اوربندش کاسلسلہ جاری۔ صارفین کھاناتیار کرنےسے محروم ہوگئے

20241120_035805

ہارون آباد میں سوئی گیس کےپریشرمیں کمی اوربندش کاسلسلہ جاری۔ صارفین کھاناتیار کرنےسے محروم ہوگئے

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) موسم سرما کے آغاز ہوتے ہی شہرکے مختلف علاقوں میں گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی سوئی گیس کی عدم فراہمی سے صارفین مشکلات کاشکارہیں۔ سوئی گیس محکمہ کی جانب سے گیس فراہمی کاشیڈول بھی جاری کیاگیاہے۔ لیکن مزکورہ علاقوں میں شیڈول کےمطابق سپلائی میں پریشر کی کمی اور بیشتراوقات گیس کی سپلائی مکمل بندہے۔ صارفین کی جانب سے شکایات ہیں کے ان علاقوں میں جان بوجھ کرگیس سپلائی بندکی جاتی ہے ۔دیگرعلاقوں میں گیس کی فراہمی بہترہے.