عمرکوٹ سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی اوسی عمرکوٹ سکھر ہائی کورٹ اور میرپورخاص ہائی کورٹ کے حکم کے تحت حکومت سندھ کی جانب سے معذور افراد کے لیے مختص کوٹہ کے تحت ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ضلع سطح پر قائم
عمرکوٹ سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
اوسی
عمرکوٹ سکھر ہائی کورٹ اور میرپورخاص ہائی کورٹ کے حکم کے تحت حکومت سندھ کی جانب سے معذور افراد کے لیے مختص کوٹہ کے تحت ملازمتیں فراہم کرنے کے لیے ضلع سطح پر قائم کمیٹی کے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک کی سربراہی میں، ضلع عمرکوٹ کے محکمہ صحت، تعلیم، بلدیات، ریونیو سمیت دیگر مختلف محکموں میں گریڈ 1 سے گریڈ 4 کی خالی آسامیوں پر معذور افراد کے انٹرویوز منعقد کیے گئے،
وی او
اس موقع پر انٹرویو کمیٹی کے اراکین ڈی او تعلیم عمرکوٹ لقمان کنبھر، ای ڈی ایچ او عمرکوٹ ڈاکٹر عظم کھوسو، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ای پی ڈی سرور علی سومرو، ایس او ایس آر جنرل ایڈمنسٹریشن و کوآرڈینیشن کراچی وحدت علی لاکو، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عمرکوٹ ہریش چندر، ای ای این سب ڈویژن عمرکوٹ سلیم رضا، چیف میونسپل آفیسر سید ساجد علی شاہ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمد اسلم بھٹی، آفس سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفیس عمرکوٹ خلیل احمد کنبھر، ٹاؤن آفیسر دھورو نارو فرحان علی لغاری، ای ای این سب ڈویژن نبی سر ظہور احمد بوزدار اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر انٹرویو کے دوران کمیٹی کے اراکین نے معذور مرد و خواتین سے مختلف سوالات کیے اور ان کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کی، اس موقع پر عمرکوٹ ضلع سے تقریباً 500 سے زائد معذور افراد نے انٹرویوز دیے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمان لاڑک نے کہا کہ معذور افراد کو میرٹ کی بنیاد پر ملازمت فراہم کی جائے گی اور انٹرویو پینل میں موجود تمام اراکین کی متفقہ رائے اور انٹرویو کے دوران دیے گئے نمبروں کی بنیاد پر میرٹ لسٹ بنائی جائے گی، جس کے مطابق مختلف محکموں میں خالی آسامیوں پر تقرری کی جائے گی، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی پالیسی کے تحت معذور کوٹہ کے مطابق تمام محکموں کی خالی آسامیوں کی تفصیلات اکٹھا کیا گیا ہے اور اس کے مطابق معذور افراد کو ان کی صلاحیتوں اور تعلیمی اسناد کی بنیاد پر ملازمت دی جائے گی جو ان کا بنیادی حق ہے، انہوں نے کہا کہ معذور افراد بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں ان کا حق میرٹ کی بنیاد پر دیا جائے گا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ حکومت سندھ کی نئی پالیسی کے مطابق، وہ معذور فرد جو 40 فیصد معذوری کا حامل ہو وہ معذور کوٹہ کے تحت ملازمت کے لیے اہل تصور کیا جائے گا۔