سکھر سے رپورٹ کر رھے ھیں ھمارے بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی *ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر* سکھر شہر کو محفوظ بنانے اور منشیات سمیت شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سکھر میونسپل کارپوریشن اور سکھر پولیس نے ہاتھ ملا لیے
سکھر سے رپورٹ کر رھے ھیں ھمارے بیورو چیف ۔سید نصیر حسین زیدی
*ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن سکھر*
سکھر شہر کو محفوظ بنانے اور منشیات سمیت شہر سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سکھر میونسپل کارپوریشن اور سکھر پولیس نے ہاتھ ملا لیے
سکھر میونسپل کارپوریشن اور سکھر پولیس کا جوائنٹ وینچر ، انڈس ایگل اسکواڈ کا آغاز
انڈس ایگل اسکواڈ سکھر کی لانچنگ کی پروقار تقریب پولیس مددگار 15 پر منقعد ہوئی
تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت
میونسپل کارپوریشن سکھر کی جانب سے میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور سکھر پولیس کی طرف سے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ نے جوائنٹ وینچر کے ایم او یو پر دستخط کئے
ایم این اے سید خورشید احمد شاہ ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ نے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے ہمراہ ربن کاٹ کر انڈس ایگل اسکواڈ کا باضابطہ افتتاح کیا
میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کو اسکواڈ کے لیے موٹر بائیک کی چابی حوالے کی
انڈس ایگل اسکواڈ 60 اہلکاروں پر مشتمل ہے ، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ
ایگل اسکواڈ میں میونسپل کارپوریشن سکھر کی اینٹی انکروچمنٹ کے 20 اہلکار بھی شامل ہیں ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ
میونسپل کارپوریشن سکھر نے 30 موٹر بائیکس انڈس ایگل اسکواڈ کو دی ہیں ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ
انڈس ایگل اسکواڈ شہر کی 24 گھنٹہ نگرانی کرے گا ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ
اسکواڈ میں جلد خواتین اہلکار بھی شامل کی جائیں گی ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ
اسکواڈ کا مقصد شہر کی امن امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنا ہے ، بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ
اسٹریٹ کرائم ، منشیات اور شہر سے تجاوزات کا خاتمہ اسکواڈ کے فرائض میں شامل ہے ، ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ
انڈس ایگل اسکواڈ شہر کو محفوظ بنانے کیلئے بہترین اضافہ ہے، ایس ایس پی سکھر امجد شیخ
شہر کی نگرانی کرنے میں آسانی ہوگی ، امجد شیخ
انڈس ایگل اسکواڈ جرائم ، منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کی شکایات پر بروقت کارروائی عمل میں لائے گا ، ایس ایس پی سکھر امجد شیخ
پیٹرولنگ میں بہتری آئے گی ، اور موٹر سائیکل سنیچنگ کو روکنے میں مدد ملے گی ، امجد شیخ