سکھر سندھ بیورو چیف۔ ۔۔سید۔ نصیر حسین زیدی دعا آن لاہین ۔نیوز سانگھڑ سے آج دنیا بھر میں عالمی ییومِ بیت الخلا یعنی صفائی اور حفظانِ صحت کے شعور کا دن۔ آج 19 نومبر کو دنیا بھر میں عالمی یومِ بیت الخلا منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد عوام میں
سکھر سندھ
بیورو چیف۔ ۔۔سید۔ نصیر حسین زیدی
دعا آن لاہین ۔نیوز
سانگھڑ سے
آج دنیا بھر میں عالمی ییومِ بیت الخلا یعنی صفائی اور حفظانِ صحت کے شعور کا دن۔
آج 19 نومبر کو دنیا بھر میں عالمی یومِ بیت الخلا منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد عوام میں صفائی اور حفظانِ صحت کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ ہر فرد کو محفوظ اور معیاری بیت الخلا کی سہولت میسر ہو۔
اقوام متحدہ کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 3.6 ارب افراد بنیادی صفائی کی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس کی وجہ سے نہ صرف صحت کے مسائل جنم لیتے ہیں بلکہ پانی اور زمین کی آلودگی بھی بڑھتی ہے۔
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول سنجھورو میں سماجی تنظیم قطر چیریٹی کی جانب سے اس حوالےسے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں قطر چیریٹی کی ٹیم اور تعلقہ ایجوکیشن آفیسر میڈم معروف نے خصوصی شرکت کی اور بچیوں کو صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کے بارے مفید آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر طالبات نے صفائی ستھرائی کے متعلق ٹیبلو بھی پیش کئے۔
جبکہ مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھیں اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر اسکول اسٹاف اساتذہ اور سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی۔