اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین سمیت پرائس مجسٹریٹس کی
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ( )ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب، سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین سمیت پرائس مجسٹریٹس کی شرکت۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے اجلاس سے غیر حاضر اور کم پرفارمنس والے پرائس مجسٹریٹس کو شو کاز جاری کرنے کی ہدایات جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں موجود رہیں اور گراں فروشوں کو اپنی موجودگی کا احساس دلائیں پنجاب حکومت نے عوامی ریلیف کے لیے جو احکامات جاری کئے ہیں ان پر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور گراں فروشوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔