سکھرسے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی گورنمینٹ ہائیر سیکنڈری اسکول صالح مھر گھوٹکی کے پرنسپل کے عھدے سے ریٹائرڈ ہونے والے سینئر پروفیسر امداد علی لاڑک کے اعزار میں سکھر کے مقامی ہوٹل میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکھر، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایجوکیشن افسران، اساتذہ اور ایڈیشنل
سکھرسے خبر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی گورنمینٹ ہائیر سیکنڈری اسکول صالح مھر گھوٹکی کے پرنسپل کے عھدے سے ریٹائرڈ ہونے والے سینئر پروفیسر امداد علی لاڑک کے اعزار میں سکھر کے مقامی ہوٹل میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں سکھر، گھوٹکی اور خیرپور اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایجوکیشن افسران، اساتذہ اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ بائی کورٹ بئنچ سکھر لیاقت شر، میمبر پاکستان جوڈیشل کمیشن و صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر ایڈووکیٹ قربان ملانو، اسسٹنٹ ای جی ذوالفقار نائچ، علی رضا بلوچ اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر اسکولز آف ایجوکیشن ایلیمینٹری / سیکنڈری و ہائیر سیکنڈری ریجن سکھر حافظ شهاب الدين انڈڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امداد علی لاڑک کا شمار محنتی، بھترین اور قابل اساتذہ مین ہوتا ہے، انھوں نے تعلیم کی ترویج کے لیے گران قدر خدمات دی ہیں، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں مین طلبہ سے پیار و شفقت سے پیش آنے کے علاوہ ساتھے اساتذہ سے محبت کرنا شامل رہا ہے، انہوں نے ہمیشہ تعلیم کی آگہی کے لیے متحرک کردار ادا کیا ہے، بعدازاں عدالتی امور میں بھی والہانہ جذبہ سے معاون کی ذمیداری کو احسن طریقے سے ادا کیا ہے، ان کی کاوشیں تعلیم کے افق میں چمکتے تارے کی مانند ہیں، تعلیمدان عبدالعزیز ہکڑو، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل لیاقت شر، ایڈووکیٹ قربان ملانو، ڈی او ایجوکیشن گھوٹکی عبدالمالک بلو، نے کہا کہ امداد علی لاڑک نے سچائی و ایمانداری سے کام کرتے ہوئے عظمت کا مقام حاصل کیا ہے، علم کی روشنی پھلانے میں امداد علی لاڑک نے تہے دل سے جدوجہد کی ہے، اس لیئے ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، ان کے تعلیمی خدمات میں طلبہ کو ان کی منزل تک رسائی ممکن بنانے کے لیے دن رات کوشاں رہنا شامل رہا ہے، ڈی او ایلیمینٹری / ہائیر سیکنڈری سکھر عبدالعزیز کلہوڑو، عبدالسميع بہنبہرو، اسرار احمد شاہ، غلام مرتضیٰ شاہ و دیگر نے کہا کہ کام و نیت ساتھ ساتھ چلتے ہیں، امداد علی لاڑک نے تعلیم کے قدردان کی حیثیت مین اپنا لوہا منوایا ہے، وہ اساتذہ کے رول ماڈل ہین، انہوں نے مسلسل تندہی سے عدالتی امور کو احسن طریقے سے انجام دیا ہے، اس موقع پر ریٹائرڈ ہونے والے سینئر پروفیسر امداد علی لاڑک کو پگڑی پھنا کے سندہی ثقافت ٹوپی و اجرک کے تحائف بھی پیش کیے گئے، تقریب میں خلیل احمد مہر، صفدر علی شاہ، احمد دین ملانو، ایاز مہیسر، رخسانہ لاشاری، فوزیہ گل میمن و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا