November 17, 2026

چونیاں ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گردو کے امراض میں مبتلا غریب مریض رل گئے دوائیاں نایاب ہیلتھ کارڈ بند تین ماہ سے ایک مشین بھی خراب وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے رہائشی گردوں کے ڈیلسز کروانے والے سینکڑوں مریض گزشتہ ایک ماہ سے شدید

20241116_165442

چونیاں ) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گردو کے امراض میں مبتلا غریب مریض رل گئے دوائیاں نایاب ہیلتھ کارڈ بند تین ماہ سے ایک مشین بھی خراب وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے رہائشی گردوں کے ڈیلسز کروانے والے سینکڑوں مریض گزشتہ ایک ماہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ نے صحت کارڈ پر اعلاج بند کر دیا ہے گردوں کی صفائی کرنے والی ٹوٹل چار مشینیں ہیں جس میں سے ایک مشین عرصہ دراز سے خراب پڑی ہے باقی تین مشینوں پر ایک ہفتہ میں تقریباً بیس مریضوں کے گردے صاف کئے جاتے ہیں جبکہ تحصیل بھر میں گردوں کا ڈیلسز کروانے والے مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے اکثر مریض غربت کی وجہ سےڈیلسز کی سہولت نہ ملنے پر موت کے منہ میں جانے کا انتظار کر رہے ہیں ڈیلسز کروانے کے دوران استعمال ہو نے والی میڈیسن کا سامان بھی ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے مریضوں کو مہیاء نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جو غریب مریضوں کو ہر بار لاہور سے خریدنا پڑتا ہے ایک دفعہ ڈیلسز کروانے پر تقریباً پانچ ہزار روپے کا خرچہ آتا ہے معززین علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت سے اپیل کی ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں گردوں کی صفائی کرنے والی مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیا۔ صحت کارڈ پر اعلاج کی سہولت بحال کی جائے عرصہ دراز خراب مشین کو بھی فوری درست کروایا اور گردوں کی صفائی کے دوران استعمال ہونے والی میڈیسن کی فری فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے